November 6, 2026

بہاول نگر () ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈپٹی کمیشنر آفس کے کمیٹی روم میں ماہ رمضان کے حوالے سے پرائز

20250303_213016

بہاول نگر () ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈپٹی کمیشنر آفس کے کمیٹی روم میں ماہ رمضان کے حوالے سے پرائز کنٹرول مجسٹریٹ کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام پرائز کنٹرول مجسٹریٹ کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ رمضان سہولت بازار کا روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرتے ہوئے عوام کو سہولیات فراہم کریں۔ اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری ہوئی کہ وہ سہولت بازار اور شہر کے میں بازاروں میں عوام کی سہولت اور شکایات کے لئے سہولت ڈیسک قائم کریں ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ منڈیوں میں تاجر چائنہ کوالٹی کی اشیاء کو بھی لوکل اشیاء کے ریٹ کے مطابق فروخت کرتے ہیں اس پر سختی سے عمل کرتے ہوئے مقرر کردہ ریٹ پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔۔
اجلاس میں رمضان پیکج کی شفاف اور منظم تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ہدایت جاری کی گئی۔
مزید ہدایت دی گئی کہ پے آرڈرز صرف مستحق افراد میں تقسیم کیے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ پیکج کی تقسیم میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستحق افراد کو ان کا حق بروقت مل سکے
اجلاس کے اختتام پر متعلقہ حکام نے رمضان پیکج کے موثر اور منصفانہ طریقے سے تقسیم کے عزم کا اعادہ کیا۔