November 6, 2026

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا رمضان بازار کا دورہ، عوامی سہولیات کا جائزہ

20250303_213016

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا رمضان بازار کا دورہ، عوامی سہولیات کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے رمضان بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بازار میں اشیائے خورونوش کی دستیابی، قیمتوں اور معیار کا معائنہ کیا اور انتظامیہ کو ہدایت دی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے رمضان بازار میں صفائی، سیکیورٹی اور دیگر بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور عملے کو مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بون نے کہا کہ رمضان بازار کا مقصد عوام کو مناسب نرخوں پر معیاری اشیاء فراہم کرنا ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔