یکم مارچ 2025 بہاول نگر،() انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے موقع پر سول ڈیفنس کی جانب سے واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں سول ڈیفنس افسران،
یکم مارچ 2025
بہاول نگر،() انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے موقع پر سول ڈیفنس کی جانب سے واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں سول ڈیفنس افسران، پولیس، ضلعی انتظامیہ، اور شہریوں نے شرکت کی۔ واک کا مقصد عوام میں سول ڈیفنس کی اہمیت اور ہنگامی صورتحال میں تحفظ کے اقدامات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سول ڈیفنس آفیسر بہاول نگر ارشد سندھو نے بچوں کو سول ڈیفنس کے اصولوں، آگاہی، اور ایمرجنسی میں حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور ہمیں قدرتی آفات یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تیار رہنا چاہیے۔
مقررین نے کہا کہ سول ڈیفنس کا مقصد عوام کو محفوظ بنانا اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری مدد فراہم کرنا ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کو سول ڈیفنس کی عملی تربیت بھی دی گئی۔
یہ واک اور سیمینار عوام میں آگاہی پیدا کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوا اور شہریوں نے سول ڈیفنس کے اس مشن کو سراہا۔