میرپورخاص (رپورٹ شاھدمیمن) فلاحی ادارے کی جانب سے معذورین میں عیدی اور روزگار کا بندوبست کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا
میرپورخاص (رپورٹ شاھدمیمن) فلاحی ادارے کی جانب سے معذورین میں عیدی اور روزگار کا بندوبست کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی افراد میں عیدی تقسیم کی گئی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے فلاحی ادارے دستگیری ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے 60 سے زائد خصوصی افراد میں عید کی تیاریوں کے لئے عیدی تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں فلاحی ادارے کے چیئرمین سید فخر عالم کی ہدایت پر 60 سے زائد خصوصی افراد میں فلاحی ادارے کے روح رواں گل بابا کے نواسے منصور ناصر نے نقد رقوم تقسیم کیں جبکہ تقریب میں شہر کی معروف مذہبی شخصیت علامہ مفتی شریف سعیدی، پروفیسر آصف خان اور میرپورخاص کے غریب عوام کے ہمدرد سوشل ورکر محمود صابری بھی موجود تھے جنہوں نے خطاب میں مزکورہ ادارے کے چیئرمین فخر عالم المعروف گل بابا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا عید آ کر گزر جاتی ہے مگر ہم میں سے کچھ لوگوں کو پتہ ہی نہیں چل پاتا کہ عید آ کر چلی بھی گئی جسکی وجہ انکی وہ غریب ہے جس کی وجہ سے وہ عید کی خوشیاں منانے سے رہ جاتے ہیں اللہ نے جن کو اس قابل کیا ہے کہ وہ ان غریبوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں تو اس سے زیادہ خوشی کی بات نہیں یہ خصوصی افراد ہمارا ہی حصہ ہیں ان کی خبر گیری ہم پر فرض ہے اس موقع پر محمود صابری نے کہا کہ دستگیری ویلفیئر پورا سال خاموشی سے اپنے مستحقین بھائیوں کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیتی رہتی ہے بعد ازاں روزگار کے لئے 2 رکشے اور خواتین میں بیوٹی پارلر کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔