November 6, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) شہر بھر میں بھکاریوں کی بھر مار شہر کے مختلف جگہوں، بازاروں اور شاہراہوں پربھکاریوں نے شہریوں کاجینا حرام ہونے کے باوجود حکام شہر

20250228_180229

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) شہر بھر میں بھکاریوں کی بھر مار شہر کے مختلف جگہوں، بازاروں اور شاہراہوں پربھکاریوں نے شہریوں کاجینا حرام ہونے کے باوجود حکام شہر سے بھکاریوں کے خاتمے پر عدم توجہ کا نوٹس لیا جانا چایئے شہر کے بس اڈوں، بازاروں، ہسپتالوں کے باہر اور شاہروں پربھکاریوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں کم سن بچے بھی بھیک مانگتے نظر آتے ہیں تاہم متعلقہ حکام اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہیں پیشہ ور خواتین بھکاری مختلف بیماریوں کا بہانہ بنا کر شہریوں سے پیسے بٹورنے لگے شہر میں بڑھتی ہوئی بھکاریوں کی شرح متعلقہ حکام کی کارکردگی پربھی سوالیہ نشان ہے صرف شہر کے مرکزی علاقوں ہی میں یہ کشیدہ صورتحال نہیں بلکہ شہر کے مضافاتی دہاتوں میں بھی اسی طرح کی صورتحال ہے۔