November 6, 2026
20250228_180229

🎾🎾خاص خاص خبریں🎾🎾

🎾 *ایک سال کے عرصے میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائیگی، 550 ملین روپے کی لاگت سے منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عملدرآمد کرائے گی:پنجاب حکومت*

🎾 *پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان*

🎾 *انسٹاگرام کی جانب سے ٹک ٹاک کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان*
🎾 *شہباز شریف کا 40 لاکھ گھرانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان*

🎾 *ترکیہ: کرد عسکریت پسندوں کا 40 سال بعد جنگ بندی کا اعلان، پی کے کے تحلیل*

🎾 *پنجاب کی دیہی خواتین کے لیے خصوصی بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ*

🎾 *’پاکستان میں 60 سال پرانے نکاح نامہ فارم کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے‘*

🎾 *پاکستان نے امریکا سے افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کی پالیسی پر وضاحت مانگ لی*

🎾 *بنگلہ دیش میں انتخابات سے قبل طلبہ کی نئی سیاسی جماعت ’نیشنل سٹیزن پارٹی‘ لانچ*

🎾 *چینی کمپنی بی وائی ڈی نے پاکستان میں گاڑیوں کی فراہمی کا آغاز کردیا*

🎾 *امریکا میں ہر سال ہزاروں قیدی اسلام قبول کر رہے ہیں؛ رپورٹ امریکا کی جیلوں میں سب سے تیزی سے پھیلتا ہوا مذہب اسلام ہے*

🎾 *وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے قیدی کارکنان کیلیے رمضان پیکج*

رمضان المبارک کے دوران بے گناہ قید کارکنوں کو جو چاہیے وہ فراہم کیا جائیگا، ترجمان وزیراعلیٰ

🎾 *رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں مہنگائی کا طوفان، تمام اشیا کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئیں*
گھی،آئل ،سبزی پھل،چینی،چکن،دالیں،بیسن،چاول ریکارڈ مہنگے ہوگئے