63

*بورےوالا. زمین پھٹی نہ آسمان گرا، ڈاکوؤں نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے تنہا بزرگ کو لوٹ کر اسے زندگی بھر کے لیے معذور کر دیا.*

*بورےوالا. زمین پھٹی نہ آسمان گرا، ڈاکوؤں نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے تنہا بزرگ کو لوٹ کر اسے زندگی بھر کے لیے معذور کر دیا.*

*تھانہ ساہوکا کے علاقہ بستی تکیہ منظور شاہ کا رہائشی نور احمد اپنے گھر میں ہمیشہ کی طرح تنہا موجود تھا کہ رات گئے تین نامعلوم مسلح ڈاکو زبردستی اس کے گھر میں گھس گئے اور لوٹ مار شروع کر دی.*

*معمر بزرگ نور احمد کی جمع پونجی دو لاکھ روپے لوٹنے کے بعد بھی جب بے لگام جرائم پیشہ عناصر کو سکون نہ ملا تو انہوں نے بزرگ پر تشدد شروع کر دیا.*

*ڈاکوؤں نے کلہاڑی کے وار کر کے نور احمد کی ٹانگیں توڑ دیں اور اسے لہولہان کرکے فرار ہو گئے.*

*شہر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اپنی جگہ لیکن جرائم پیشہ افراد کی دلیرانہ کارروائیوں نے شہریوں میں خوف پیدا کر دیا ہے کہ اب نہ تو کوئی تاجر محفوظ رہا ہے نہ ہی کسی بزرگ کو اپنے ہی گھر میں تحفظ حاصل ہے سر راہ خاندانوں کو لوٹ لینے پر بھی یہ ڈاکو فی الحال پولیس کی پہنچ سے باہر ہیں.*

*مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ ساہوکا پولیس مصروف تفتیش ہے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں