سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) جماعت اسلامی ضلع سکھر کیجانب سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، قیمتوں میں اضافہ کیخلاف امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو اور امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے لوڈشیڈنگ نامنظور بجلی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف سخت نعرے لگائے، حافظ میر ھزار خان لاشاری، شہباز علی بگٹی بھی موجود تھے، مظاھرین سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اور قیمتیں زندگی موت کا مسئلہ بن چکے ہیں، ھمارا مطالبہ ھے کہ فی الفور لوڈشیڈنگ، ڈیڈیکشن کے نام پر بلوں میں جرمانے بند کیئے جائیں، بد ترین لوڈ شیڈنگ اور آئی ایم ایف کی ایما پر بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ھے، مہنگائی کے مارے لوگ بھاری بھر کم بلوں کو ادا کرنے سے قاصر ھیں، انہوں نے کہا کہ سخت گرمی کے موسم میں اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی ٹھپ کر دیئے ھیں، تجارتی سرگرمیاں مانند پڑ چکی ھیں، انہوں نے مطالبہ کیا لوڈ شیڈنگ بند کی جائے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]