October 30, 2026

سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) انجمن قادریہ رضویہ (رجسٹرڈ) سکھر کے سربراہ ممتاز و معروف ثناءخواں الحاج عدنان رضا قادری کی زیر نگرانی جمعرات 6 مارچ کو بعد نماز

IMG-20250302-WA0131

سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
انجمن قادریہ رضویہ (رجسٹرڈ) سکھر کے سربراہ ممتاز و معروف ثناءخواں الحاج عدنان رضا قادری کی زیر نگرانی جمعرات 6 مارچ کو بعد نماز عشاءٹیسٹی ہال بندر روڈ پر یوم خاتون جنت کے موقع پر سالانہ مقابلہ تقاریر اور کوئز پروگرام منعقد ہوگاجس کی تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں الحاج عدنان رضا قادری نے بتایا کہ اس مقبول و منفرد پروگرام میں جید علمائے کرام، آئمہ مساجد، قراء حضرات نعت خوانوں سمیت غلامان مصطفےٰ کی کثیر تعداد شریک ہوگی، مختلف اسکولوں اور مدارس کے بچے خاتون جنت سیدتنا فاطمہ ؓ کی زندگی پر مقابلہ تقاریر میں حصہ لیں گے جبکہ شرکاءکو سوال و جواب کے بعد انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ الحاج عدنان رضا قادری کا کہنا تھا کہ یوم خاتون جنت کے موقع پر مقابلہ تقاریر اور کوئز پروگرام کا مقصد بچوں نوجوانوں اور عوام میں تاریخ اسلام سے أگاہی سمیت دینی شعور کو بیدار کرنا ہے اور خاتون جنت کی عزت و عظمت بیان کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عاشقان رسول اس ایمان افروز اور روحانی پروگرام میں بھرپور شرکت کرکے بچوں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں اور ماہ رمضان کی مبارک ساعتوں کی رحمتیں برکتیں اور نعمتیں حاصل کریں۔