October 30, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) میونسپل کمیٹی نورپور تھل میں کمرشل دکانوں کے نقشہ جات اور

IMG-20261030-WA0180

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) میونسپل کمیٹی نورپور تھل میں کمرشل دکانوں کے نقشہ جات اور کنورژن فیس کی وصولی کے لیے کاروائی شروع کردی گئ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر خوشاب اور اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل کی خصوصی ہدایات کے مطابق بلڈنگ انسپیکٹر میونسپل کمیٹی نورپور تھل واصلہ خان نے عملہ پلاننگ برانچ کے ہمراہ رنگپور روڈ پر کمرشل مارکیٹ کے مالکان کو اپنے نقشہ جات کی فائلیں مکمل کروانے اور منظوری کے لیے نوٹس جاری کر دیے ۔اس موقع پر انسپیکٹر بلڈنگ نے کہا کہ دکاندار حضرات کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے نقشہ جات کی فائل اور کنورژن فیس حسب ضابطہ جمع کروائیں بصورت دیگر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔