October 30, 2026

ناظرین اب رخ کرتے ھیں سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر جہاں سے آپ ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر ہائی کورٹ بار میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان

Screenshot_2026-10-30_185506.904

ناظرین اب رخ کرتے ھیں سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر جہاں سے آپ ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر ہائی کورٹ بار میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان

سکھر: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں سکھر ہائی کورٹ بار میں قائم پولنگ اسٹیشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ ریٹرننگ افسر ایڈووکیٹ قربان ملاڻو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سکھر پولنگ اسٹیشن پر رجسٹرڈ 90 ووٹرز میں سے 61 نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار سید امجد شاہ نے 52 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ اسی گروپ کے جنرل سیکریٹری کے امیدوار محمد عارف اعوان 49 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

دوسری جانب حامد خان گروپ (پروفیشنل لائرز) کے صدارتی امیدوار سردار امان خان نے 9 ووٹ حاصل کیے، جبکہ جنرل سیکریٹری کے امیدوار میاں عرفان اکرم کو 12 ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں سکھر میں پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا۔ سکھر پولنگ اسٹیشن پر سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

سکھر میں پولنگ کا عمل ریٹرننگ افسر ایڈووکیٹ قربان ملاڻو اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر ایڈووکیٹ نور حسن ملک کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔