October 30, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250228_180229

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *01 مارچ 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) پاکستان میں ماہ مقدس رمضان المبارک کا آغاز: پہلی تروایح کی ادائیگی، مساجد کی رونقیں بحال

🚨 (2) پاکستان میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

🚨 (3) رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، تمام اشیا کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئی

🚨 (4) کیلا 250 روپے درجن، سیب 350 روپے کلو، رمضان کریم کی آمد کے ساتھ ہی قیمتوں کو پر لگ گئے

🚨 (5) کمشنر کراچی کی جاری کردہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کی فہرست مذاق بن کر رہ گئی

🚨 (6) لہسن 610 روپے کے بجائے 1200 روپے فی کلو میں بیچا جارہا ہے، رپورٹ

🚨 (7) غزہ؛ بھوک سے نڈھال بے گھر فلسطینیوں کا رمضان کا والہانہ استقبال

🚨 (8) جنگ کے جدید رجحانات کے مطابق پاک فوج کی تربیت کا عمل جاری ہے، آرمی چیف

🚨 (9) جدید جنگی حربوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سخت ٹریننگ جاری رہنی چاہیے، جنرل عاصم منیر

🚨 (10) ایسی قبر کھو دیں گے جس سے دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا: وزیراعظم

🚨 (11) وزیراعظم نے 20 ارب کے رمضان پیکیج کا افتتاح کردیا، 40 لاکھ گھرانوں کو 5 ہزار رقم ملے گی

🚨 (12) مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت، سکیورٹی کے سخت انتظامات

🚨 (13) نوشہرہ: خودکش دھماکے کی تحقیقات: سیاہ کپڑوں میں ملبوس حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا

🚨 (14) دارالعلوم حقانیہ : مولانا حامد الحق کی جگہ ان کے بھائی راشد الحق نائب مہتمم مقرر

🚨 (15) مولانا حامد الحق کے بیٹے کا والد کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

🚨 (16) پاکستان کا معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے، ورلڈ بینک کا 20 ارب ڈالر کے معاہدے کا اعلان

🚨 (17) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب، صدر نے حکومت سے کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی

🚨 (18) پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ

🚨 (19) سی ٹی ڈی کی کارروائی، لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا

🚨 (20) ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دوں گا : گورنر سندھ

🚨 (21) شیخوپورہ : ٹریکٹر ٹرالی اور مزدا میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

🚨 (22) پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا دورہ یواے ای، عالمی دفاعی نمائش میں شرکت

🚨 (23) کوہستان میں مٹی کا تودہ گاڑیوں پر گر گیا، 2 افراد جاں بحق

🚨 (24) 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے تنزلی سے 3 لاکھ روپے ہو گئی

🚨 (25) نیوزی لینڈ، بھارت، آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا، افغان ٹیم باہر

🚨 (26) نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سینئرز کو سبق سکھانے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

🚨 (27) مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز

🚨 (28) آئی جی سندھ کا ایف آئی اے کو ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کی تفتیش کیلئے خط

🚨 (29) مصطفیٰ عامر قتل کیس: پراسیکیوشن نے تفتیشی افسر سے 4 مقدمات کی رپورٹ مانگ لی

🚨 (30) مصطفیٰ قتل کیس: محکمہ پراسیکیوشن کا پولیس انویسٹی گیشن پر عدم اطمینان کا اظہار

🚨 (31) کراچی: بوٹ بیسن میں شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 5 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

🚨 (32) سسٹم میں اتنا دم نہیں کہ شاہ زین مری کو گرفتار کرے، گرفتار گارڈز کے وکیل کا دعویٰ

🚨 (33) کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر کی رکشے کو ٹکر، ایک شہری جاں بحق، 3 زخمی

🚨 (34) کراچی: گلشن اقبال میں سفاری پارک کے قریب موٹرسائیکل سوار کی ہلاکت کے بعد ٹینکر کو جلانے والا شہری گرفتار

🚨 (35) کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن، 1,856 گاڑیاں چالان، 88 ڈرائیور گرفتار

🚨 (36) پشاور؛ صوبائی حکومت کا 9 مئی کے بعد درج سیاسی نوعیت کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

🚨 (37) آئی ایم ایف سے قرض کی قسط، جائزہ مشن دو روز میں پاکستان آئے گا

🚨 (38) گورنر سندھ کا ڈمپرزحادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان

🚨 (39) لاہور میں پاکستان ریلوے کا سیکشن کنٹرولر قتل، مقتول کی شناخت فیصل منظور کے نام سے ہوئی

🚨 (40) حکومت سندھ کا پرنٹڈ شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیوں، دکانداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

🚨 (41) شطرنج کا مقابلہ : وزیراعلیٰ سندھ کو سرکاری اسکول کی طالبہ مہک مقبول نے شکست دے دی

🚨 (42) یوٹیوبر رجب بٹ کے گرد قانونی گھیرا مزید تنگ، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ ہوگا

🚨 (43) کراچی: کسٹم کا یوسف گوٹھ پر چھاپہ، تین کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا برآمد

🚨 (44) چترال میں روسی شکاری نے سال کے سب سے بڑے مارخور کا شکار کرلیا

🚨 (45) ملک کی 18 جماعتیں عمران خان کی ہم آواز بن چکی ہیں: ایڈوکیٹ فیصل چودھری

🚨 (46) اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران کی بشریٰ سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب

🚨 (47) ٹرمپ کی زیلنسکی سے شدید تلخ کلامی، یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے چلتا کر دیا

🚨 (48) امریکی صدر کے ساتھ تعلقات کی بحالی ممکن ہے، زیلنسکی کا معافی مانگنے سے انکار

🚨 (49) پاک بھارت میچ میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے پر بھارتی مسلمان کا گھر مسمار

🚨 (50) ‘پیپلز پارٹی کے جتنے لوگ یہاں ہیں وہ سب فارم 47 والے ہیں’، ناصر شاہ کی دوران خطاب زبان پھسل گئی

🚨 (51) محکمہ موسمیات نے کل رات سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

🚨 (52) خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں کل رات سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع

🚨 (53) بنوں میں قتل کا اشتہاری ملزم 11 سال بعد انٹرپول کے ذریعے عمان سے گرفتار

🚨 (54) اسحاق ڈار کا ڈنمارک کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

🚨 (55) امریکا میں ہر سال ہزاروں قیدی اسلام قبول کر رہے ہیں؛ رپورٹ

🚨 (56) کسٹمز میں فیس لیس اسسٹمنٹ سسٹم سے قومی آمدنی میں اضافہ

🚨 (57) چولستان سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی، نوید قمر کی وضاحت

🚨 (58) کراچی: پریڈی اسٹریٹ تھانے پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی