August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*کیلا 250 روپے درجن، سیب 350 روپے کلو، ماہ مقدس آتے ہی قیمتوں کو پر لگ گئے*

IMG-20250302-WA0003
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*کیلا 250 روپے درجن، سیب 350 روپے کلو، ماہ مقدس آتے ہی قیمتوں کو پر لگ گئے*

اسلام آباد: ملک میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان آگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا بڑا طوفان آگیا، گھی،آئل ،سبزی پھل،چینی،چکن، دالیں، بیسن، چاول ریکارڈ مہنگے ہوگئے۔

اشیا مہنگی ہونے کیوجہ سے روزہ رکھنے کے خواہش مندوں کی قوت خرید جواب دہ گئی، سستے رمضان بازاروں میں سبسڈیز بھی اس سال موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے دکانداروں کے وارے نیارے اور وہ منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔

دھنیے کی چوھٹی گڈی تیس روپے، پودینے کی 30 سے 40 روپے فروخت ہو رہی ہے جبکہ اس ساری صورت حال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی غائب ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں چینی مزید اضافہ کے ساتھ 170 روپے کلو، بیسن 370 روپے کلو، دال چنا 400 روپے، سفید چنا 420 روپے، سرخ لوبیا 400 روپے کلو، آئل 550 روپے فی لٹر، گھی500 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0