*کمالیہ ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد*., افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ
*کمالیہ ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد*., افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ
*اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے میونسپل کمیٹی لان میں عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا*
ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسران کو اپنے مسائل بتاۓ ۔ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ درستگی ریکارڈ ،فرد کا اجرا ،انتقالات کا اجرا،رجسٹری ،انکم سرٹیفکیٹ ،معائنہ ریکارڈ ،ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو کچہری میں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے . لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا ۔