October 28, 2026

چنیوٹ۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔ المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ الٹراساؤنڈ کیمپ حمید گل سدھو کوارڈنیئٹر چنیوٹ کی میزبانی میں سدھونوالہ چک میں لگایا گیا۔کیمپ میں فائق میڈیکل

IMG-20250301-WA0344

چنیوٹ۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔
المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ الٹراساؤنڈ کیمپ حمید گل سدھو کوارڈنیئٹر چنیوٹ کی میزبانی میں سدھونوالہ چک میں لگایا گیا۔کیمپ میں فائق میڈیکل کمپلیکس کی میڈیکل ٹیم۔ڈاکٹر کاشف نوید۔ڈاکٹر ظہور احمد۔میڈم نتھلین۔میڈم صدف۔میڈم عائشہ۔محمد علی کلاسن۔میاں ابرار ضیاء۔فیصل یعقوب نے خدمات سرانجام دیں۔کیمپ کاچیرمین المصطفی فاؤنڈیشن ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔سیکرٹری جنرل حافظ محمد شاھد سیالوی نے وزٹ کیا۔اس موقع پر حافظ امجد۔اختر علی۔حاجی ممتاز حسین۔چوھدری حاکم علی۔مہر زاہد نوازنے کیمپ کا وزٹ کیا اور المصطفے فاؤنڈیشن کی دور دراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات پنچانے پر خراج تحسین پیش کیا۔کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور الٹراساؤنڈ کیا گیا۔چوھدری حمید گل سدھو نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خدمت خلق کے کام کو جاری رکھنے کا عزم کیا.المصطفے فاؤنڈیشن رمضان المبارک میں روزگار پروگرام شروع کررھی ھے۔ساتھ فائق میڈیکل کمپلیکس پر پہلے سے کم فیسز میں بھی 50%ڈسکاؤنٹ کردیا گیآ ھے۔