*بورےوالا. نواحی گاؤں 118 ای بی میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا.*
*ملزم اور مضروب کے مابین جانوروں کے باندھنے کی وجہ سے رنجش تھی مضروب کے دروازے کے باہر اس کے جانور باندھے ہوئے تھے کہ اس کے گھر کے عین سامنے رہائش پذیر ارسلان عرف شانی نامی نوجوان کو جانور باندھنے سے اختلاف تھا.*
*مبینہ طور پر ساجد اپنے گھر میں ہی موجود تھا کہ شانی نے دروازے پر آ کر ساجد کو باہر نکالا اور پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کی زد میں آکر ساجد شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن مضروب کو انتہائی تشویشناک حالت میں ساہیوال ریفر کر دیا گیا.*
*ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل احمد کامران نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے.*