58

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکمران اتحاد 77 مخصوص نشستوں سے محروم ہو گیا۔ یہ نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی کو الاٹ کی گئی تھیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکمران اتحاد 77 مخصوص نشستوں سے محروم ہو گیا۔ یہ نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی کو الاٹ کی گئی تھیں۔
سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے 13 مئی کو 77 مخصوص نشستیں معطل کی تھیں، منتازع نشستوں میں قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلیوں کی 55 نشستیں شامل ہیں۔
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کو مزید 27نشستیں ملنے کا امکان ہے،پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ممبران پر مشتمل ہے جس میں 297اراکین جنرل نشستوں پر منتخب ہوتے ہیں، خواتین کی مجموعی طور پر 66 مخصوص جبکہ اقلیتی 8 نشستیں ہیں۔
تحریک انصاف کے پاس پنجاب اسمبلی میں 108ارکان ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدتحریک انصاف کو خواتین کی 24 اور 3 اقلیتی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 مخصوص نشستیں اور 3 اقلیتی نشستیں معطل ہیں، پنجاب میں 23ن لیگ،2پیپلزپارٹی، ق لیگ اور آئی پی پی کو ایک ایک اضافی نشست حاصل ہوئی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی 11،خیبر پختونخوا سے 8 نشستیں شامل، قومی اسمبلی کی معطل شدہ نشستوں میں 3 اقلیتی مخصوص نشستیں بھی شامل ہیں۔ قومی اسمبلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں