63

عدت کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مرکزی اپیلوں پر آج فیصلہ نہ ہو سکا، سماعت کل 8:30 بجے تک ملتوی

عدت کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مرکزی اپیلوں پر آج فیصلہ نہ ہو سکا، سماعت کل 8:30 بجے تک ملتوی

آج کی سماعت کے اہم نکات

1۔ دورانِ سماعت خاور مانیکا کے وکیل نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جانب سے قوم سے معافی مانگی جاتی تو شکایت کنندہ خاور مانیکا بھی معاف کرسکتے ہیں

2۔ یہ فقہ حنفیہ سے ہیں اور اس کے مطابق طلاق ہوگئی ہے تو عدت کا کیس تو بنتا ہی نہیں ہے، جج افضل مجوکہ

3۔ عمران خان وکلا کی جانب سے جو عدالتی فیصلے ریفرنس کے طور پر دیے گئے ان فیصلوں میں اور اس کیس کے گراؤنڈز الگ الگ ہیں، وکیل خاور مانیکا

4۔ آپ کا گواہ تو کہتا ہے مجھے دوسرے دن ہی شادی کا پتا لگ گیا تھا، آپ لوگ طلاق کو تو مانتے ہیں، آپ دونوں حنفی کے پیروکار ہیں اور حنفی میں تین طلاق کے بعد رجوع کا حق ختم ہوجاتا ہے۔ فقہ کے نظریات کو کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے، جج افضل مجوکہ

5۔ خاور مانیکا کے وکیل نے عدالت میں خاور مانیکا کا ویڈیو بیان چلانے کی استدعا کردی جس پرخاور مانیکا کے ساتھ ساتھ ان کے صاحبزادے کا ویڈیو بیان عدالت کے سامنے چلایا گیا

6۔ ججمنٹ موجود ہے مسلم پرسنل لاء کا مطلب ہے کہ آپ کا فرقہ کون سا ہے، عدالت کہتی ہے آپ مسلم پرسنل لاء کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کر سکتے، یہ تو دونوں اہل حدیث نہیں ہیں اگر اہل حدیث ہوتے تو آپ کا کیس اچھا ہوتا، جج افضل مجوکہ

7۔ اگر شکایت کنندہ نے کسی پریشر میں شکایت درج کروائی ہے تو ان کو ثابت کرنا ہوگا ،اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر گزشتہ رات ایک ٹاک شو میں بیٹھے ہوئے کچھ بول رہے تھے لگتا ہے ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ بھی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سے متاثر ہوگئے ہیں، وکیل خاور مانیکا

8۔ آج اتنے کافی ہیں ،میں اپنے دلائل کل مکمل کرلوں گا ، کل دلائل مکمل کرنے کے لیے 3 سے 4 گھنٹے لوں گا ، میں کل عدت اور کچھ ججمنٹس پر دلائل دوں گا، وکیل خاور مانیکا

9۔ اگر ممکن ہو تو یہ اپنے پوائنٹس بتا دیں، ہم اس پر جواب الجواب آج دے دیتے ہیں یہ کل دلائل مکمل کرلیں گے، کیس کی پراسکیوشن کے لیے ہمارے پاس دو آپشن تھے کہ دستاویزات زبانی طور پر ثابت کرسکیں، پی ٹی آئی وکیل عثمان گل

10۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں