پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں مل گیی اور اتحادی حکومت کی دو تہائی اکثریت ختم.
اپوزیشن قومی اسمبلی میں مزید مضبوط
صوبائی اسمبلیوں میں بھی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں گی
تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت برقرار رہے گی
سپریم کورٹ کا 8 – 5 سے فیصلہ
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستیں منظور
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
اکثریتی فیصلہ 8 /5 سے سنایا گیا
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا
الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم
انتخابی نشان واپس لینا سیاسی جماعت کو انتخابات سے باہر نہیں کر سکتا،سپریم کورٹ
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی،سپریم کورٹ
80 آزاد ارکان میں 39 ارکان تحریک انصاف سے تعلق رکھتے تھے، فیصلہ
باقی 41 ارکان 15 دن میں واضع کرے انہوں نے کس جماعت سے الیکشن لڑا، فیصلہ
الیکشن تصدیق کرکے متعلقہ ارکان کو سیاسی جماعت کا رکن قرار دے، فیصلہ
تحریک انصاف مخصوص سیٹوں کی 15 دنوں میں الیکشن کمیشن کو فہرست دے، فیصلہ
فیصلہ کا اطلاق تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں پر ہوگا