October 2, 2026

ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن 26 ارکان گرفتار

20250225_200152

ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن 26 ارکان گرفتار

پشاور( سید گوہر شاہ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں منشیات فروشوں ، منشیات ڈیلروں ، آئس سمگلروں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف بھی گھیر ا تنگ کردیا گیا ہے،جس کے دوران ضلع بھر میں ابتدائی طورپر اندرون شہر سمیت نواح اور مضافاتی علاقوں پر عرصہ درازسے زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے میں ملوث بدنام زمانہ قبضہ مافیا گروپوں کے 26 اراکین کو گرفتار کرکے 3MPOکے تحت جیل منتقل کردیا گیا، جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے بھی خصوصی فہرستیں تیارکرلی گئی ہیں جو ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں روزانہ کی بنیاد پر تھانوں کی سطح پر کارروائیاں مزید تیزکرنے کی ہدایت کی گئی ہیں ،اسی طرح گرفتارملزمان 3MPO کے تحت پشاور کے علاوہ ہری پور سمیت دیگر اضلاع کے جیلوں کو بھی منتقل کردیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق افسران بالا کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا گیا، ابتدائی طور پر پشاور کے مختلف تھانوں کی حدود میں بدنام زمانہ سٹی ، کینٹ ، رورل اور مضافاتی علاقوں میں جائیدادوں پر ناجائز قبضے کرنے والے 26قبضہ مافیا کو گرفتار کرلیا، منشیات سمگلروں ، آئس ڈیلروں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کے بعد قبضہ مافیا کا بھی خاتمہ کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں خصوصی فہرستیں تیار کرکے ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں ٹی میں تشکیل دے دی گئی ہے خصوصی ٹیموں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریاں عمل میں لائی جا کر3MPOکے تحت جیل منتقل کر رہے ہیں ، گرفتارملزمان پشاور سنٹر جیل کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع کے جیلوں کو بھی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امن و امان کے قیام ، عوام کی جان و مال کے تحٖفظ اور مظلوم شہریوں کے تحفظ کیلئے پشاور پولیس تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے