October 2, 2026

ایک محتاط اندازے کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب سکولز ایجوکیشن کےڈیش بورڈ پر 1,50,000 کے قریب اساتذہ بجٹ 2025-26 تک ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔

20250225_200152

ایک محتاط اندازے کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب سکولز ایجوکیشن کےڈیش بورڈ پر 1,50,000 کے قریب اساتذہ بجٹ 2025-26 تک ریٹائرڈ ہو جائیں گے ۔
اتنی اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سپر سی۔ایم پنجاب نے اساتذہ کے سکیل ریوائز کا میٹنگ میں عندیہ دیا جس سے پرایمری اور ایلیمنٹری کا کیڈر یکجا ہو جائے گا اور اساتذہ اہلیت و مضامین کے مطابق کلاسز پڑھا سکیں گے ۔
وزیر اعلی پنجاب صاحبہ نے بچوں سے اپنی رغبت ظاہر کی اور کہا میرے پنجاب کے طلباء و طالبات کی پڑھائی کی کمی کو پورا کیا جائے ۔
ایک خبر کے مطابق پرائیویٹائزیشن مرحلہ وار جاری رہے گی اس پر یونینز عہدیداران کو ہر صورت آگاہ کیا جا چکا ہے ۔ ڈاون سائزنگ آوٹ سورس پروگرام کو جاری رکھا جائے گا سرپلس اساتذہ کو جہاں ضلع بھر میں سیٹ خالی ہوگی وہاں سکول بھیجا جائے گا اول سرپلس کو اسی تحصیل میں کہیں ایس ٹی آر کے مطابق بھیجا جائے گا۔