October 3, 2026

قصور نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کا اچانک گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور کا دورہ

IMG-20250226-WA0273

قصور
نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کا اچانک گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور کا دورہ

تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور کا اچانک دورہ کیا اور مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباء کو پتنگ بازی کی روک تھام اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی لیکچرز دئیے

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ
پتنگ بازی کے مکمل خاتمے کیلئے اساتذہ اور والدین اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں کیونکہ پتنگ بازی ایک خطرناک اورجان لیوا کھیل بن چکا ہےجس کا ہم سب نے ملکر خاتمہ کرنا ہے
حکومت نے خونی کھیل پتنگ بازی پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس پر ہر شہری کو مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا
ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو وزیر اعلیٰ کے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کی اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ پوری محنت اور جانفشانی سے بچوں کی تعلیم و تربیت کریں
ڈپٹی کمشنر نے سکول دورہ کے موقع پر اساتذہ و عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، انرولمنٹ‘تدریس کے عمل سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا اور طلباء سے سوالات پوچھے اور کوالٹی ایجو کیشن کا بھی جائزہ لیا اور
ایجوکیشن افسران و اساتذہ کو کوالٹی ایجوکیشن پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات