October 1, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہاتف ویلفیئر سوسائٹی ہارون آباد کے زیر اہتمام چیرٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیاتقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول

20250225_200152

, ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہاتف ویلفیئر سوسائٹی ہارون آباد کے زیر اہتمام چیرٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیاتقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول بھی پڑھیں گئی۔ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سید مدثر عباس نقوی نے معزز مہمانوں کو ویلکم کرتے ہوئے سوسائٹی کا مختصر تعارف کروایا۔زینب میڈیکئیر سنٹر کے انچارج حافظ جاوید نے سوسائٹی ہذا کے قیام سے لے کر 31 جنوری 2025 تک کارکردگی پیش کی۔تقریب میں ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال ہارون آباد ڈاکٹر انور سکھیرا سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعود فاروق خان چغتائی۔فیاض علی رامے سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک ریاض خلجی۔زاہد حسین انجم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مخیر حضرات نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا زینب ہسپتال کی سروسز کے بارے میں زینب میڈیکیئر سنٹر انچارج حافظ جاوید اقبال نے مزید اپنی کارکردگی کو بتاتے ہوئے یہ بتایا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ہم نے سینکڑوں مریضوں کو جو اپنی خدمات پیش کی ہیں۔جس میں شعبہ آئی۔شعبہ گائینی۔شعبہ ڈائیلائسز نمایاں کام کر رہے اور ضرورت مندوں کی خدمت کرنے میں کوشاں ہیں۔ہاتف ویلفیئر تقریب میں سیاسی و سماجی اورمیڈیا نمائندگان نے خصوصی شرکت کی۔