October 2, 2026

منچن آباد میں “ستھرا پنجاب” منصوبے کا افتتاح، ڈپٹی کمشنر و دیگر شخصیات کی شرکت منچن آباد: ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت

20250225_200152

منچن آباد میں “ستھرا پنجاب” منصوبے کا افتتاح، ڈپٹی کمشنر و دیگر شخصیات کی شرکت
منچن آباد: ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت تحصیل منچن آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون، ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو ۔ممبر صوبائی اسمبلی میاں فدا حسین کالوکا وٹو، اسسٹنٹ کمشنر، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جبکہ صفائی کے عملے کو خصوصی وردیاں اور ضروری ساز و سامان فراہم کیا گیا۔ تقریب کے دوران مقررین نے صفائی مہم کی اہمیت پر زور دیا اور اس منصوبے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی ویژن کا حصہ قرار دیا۔
ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
صفائی کے لیے جدید مشینری اور کچرا کنٹینرز تقسیم کیے گئے۔
صفائی عملے کے لیے سہولتیں بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ممبر صوبائی اسمبلی میاں فدا حسین کالوکا وٹو نے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ صفائی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقوں کو صاف رکھنے میں کردار ادا کریں۔
تقریب کے آخر میں فلیگ مارچ کیا گیا، جس میں صفائی عملے نے بھرپور شرکت کی۔