October 2, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تحصیل منچن آباد میں “چیف منسٹر مینارٹی کارڈ” کی تقسیم

20250225_200152

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تحصیل منچن آباد میں “چیف منسٹر مینارٹی کارڈ” کی تقسیم

بہاولنگر ( ) وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اوڈ ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو ممبر صوبائی اسمبلی میاں فدا حسین کالوکا وٹو نے تحصیل منچن آباد میں “چیف منسٹر مینارٹی کارڈ” تقسیم کیے۔ اس موقع پر بینک آف پنجاب کا بائیومیٹرک ویریفکیشن ایجنٹ بھی موجود تھا، جو درخواست دہندگان کی بائیومیٹرک تصدیق کو یقینی بنا رہا ہے۔
اب تک ضلع بہاولنگر میں 340 کارڈز وصول ہو چکے ہیں، جو متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔ ان کارڈز کی تقسیم اسسٹنٹ کمشنر دفاتر میں جاری ہے، جہاں تصدیق کے بعد اہل درخواست دہندگان کو موقع پر ہی 10,500 روپے کی پہلی سہ ماہی قسط فراہم کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی، انہیں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ خصوصی مینارٹی کارڈ بھی دیا جا رہا ہے۔
یہ اقدام حکومت پنجاب کی اقلیتوں کی بہبود کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد ضرورت مند خاندانوں کو فوری اور شفاف مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مزید مستحق افراد کو بھی جلد از جلد اس سہولت سے مستفید کیا جائے گا۔