ڈیٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر کے ہمراہ ماہ رمضان کی آمد پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں قائم کئے گئےسہولت بازار کا وزٹ
ڈیٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر کے ہمراہ ماہ رمضان کی آمد پر
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں قائم کئے گئےسہولت بازار کا وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نےہدایت جاری کہ سہولت بازار میں ماہ رمضان میں استعمال ہونے والی روز مرہ اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور سہولت بازار میں تمام تر انتظامات مکمل کئے جائیں ڈپٹی کمشنر صاحب نے ہدایت کی کہ چینی، گھی، آلو، پیاز ،ٹماٹر، کے ہول سیلر ڈیلرز کے ساتھ معاملات طے کر کے بازار میں سیل پوائینٹ قائم کئے جائیں تاکہ ماہ رمضان میں لوگوں کو سستی اور میعاری اشیاء فراہم کی جا سگیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔