October 2, 2026

بہاولنگر() ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرائس کنٹرول

20250225_200152

بہاولنگر() ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو جام افتاب حسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے اور عوامی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔
مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کارکردگی بہتر بنانے کی سخت ہدایات دی گئیں۔
ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مقررہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کروانے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی تنبیہ بھی کی گئی
رمضان المبارک کے حوالے سے اقدامات:
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے خصوصی ہدایات جاری کیں کہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ
رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں روزمرہ ضروریات کی اشیاء وافر مقدار میں دستیاب ہونی چاہئیں۔
عوام کو سستا اور معیاری سامان فراہم کرنے کے لیے اسپیشل رمضان ڈسکاؤنٹ پیکجز متعارف کروائے جائیں۔
ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کریں اور نرخوں کی سخت مانیٹرنگ کریں۔
شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے کنٹرول رومز قائم کیے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ آئندہ رپورٹ پیش کریں جس میں رمضان المبارک کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور پرائس کنٹرول کی کارکردگی کی تفصیلات شامل ہوں۔