October 3, 2026

ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن. صدر عارفوالا پولیس کی منشیات فروشوں کی خلاف بڑی کاروائی،منشیات فروش گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو چرس برآمد.

20250225_200152

ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن.

صدر عارفوالا پولیس کی منشیات فروشوں کی خلاف بڑی کاروائی،منشیات فروش گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو چرس برآمد.

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی قیادت میں پاکپتن پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری.
تھانہ صدر عارفوالا پولیس نے 79 ای بی سٹاپ پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وسیم عباس ولد امین قوم عباسی سکنہ 79 ای بی کو گرفتار کر کے 10 کلو گرام چرس برآمد کر لی.
ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی احکامات پر پاکپتن پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے، کریک ڈاؤن سے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی جا چکی ہے اور متعدد منشیات فروش گرفتاری کے ڈر سے اپنے منشیات فروشی کے اڈوں کو چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں نوجوان نسل کو منشیات جیسے ناسور سے بچانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ڈرگ فری پنجاب پر عمل درآمد جاری ہے انشاءاللہ پاکپتن کو جلد ڈرگ فری بنائیں گے.

ترجمان پاکپتن پولیس…