November 24, 2026

سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور سی ائی ڈی سپیشل برانچ آفیسر کا علاقے میں گراں فروشی کرنے والےدکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ لاکھوں روپے جرمانہ عائد مزید قانونی کاروائی شروع.

IMG-20250225-WA0388

سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور سی ائی ڈی سپیشل برانچ آفیسر کا علاقے میں گراں فروشی کرنے والےدکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ لاکھوں روپے جرمانہ عائد مزید قانونی کاروائی شروع.

میلسی (محمدمختارسولگی) تفصیل کے مطابق سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میلسی ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورCID سپیشل برانچ آفیسر ملک شاہجہان آہیر کا ٹبہ سلطانپور اور چوک میتلا میں اشیاء خوردونوش پہ گراں فروشی کرنے والے متعدد دکانداروں، چینی ،گھی کے سٹاکیوں گیس اور غیر قانونی تیل ایجنسیوں اور پٹرول پمپوں پر پیمانے سےکم مقدار میں پٹرول ڈیزل فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون . خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو لاکھوں روپے جرمانہ عائید کرکے مزید قانونی کاروائی کا اغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر سپیشل پرائیس کنٹرول مجسٹریٹ میلسی ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور سی آئی ڈی سپیشل برانچ آفیسر ٹبہ سلطان پور ملک شاہ جہان آہیر کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کی آمد پر مصنوعی مہنگائ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائ کی جائے گی.