تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیر اہتمام حفاظ بچوں کو اسناد دینے کی پروقار تقریب کا انعقاد ۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیر اہتمام حفاظ بچوں کو اسناد دینے کی پروقار تقریب کا انعقاد ۔
پروقار تقریب پروفیسر رانا محمد ادریس کی زیر صدارت گزشتہ روز ضلعی سیکریٹریٹ تحریک منہاج القرآن جھنگ سٹی میں منعقد ہوئی ۔
جھنگ ( ) تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیر اہتمام یوم شیخ الاسلام اور حفاظ بچوں کو اسناد دینے کی ایک پروقار تقریب نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب پروفیسر رانا محمد ادریس کی زیر صدارت گزشتہ روز ضلعی سیکریٹریٹ تحریک منہاج القرآن جھنگ سٹی میں منعقد ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی رانا محمد ارشد خان، رانا محمد نسیم قادری، محمد صبغت اللہ قادری، حاجی محمد اسلم قادری، فیض القیوم اور پروفیسر محمد اشفاق نعیم تھے، پروفیسر رانا محمد ادریس اور محمد صبغت اللہ قادری نے قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بچے اور ان کے والدین عظیم ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو کلام اللّہ کی حفاظت کے لئے وقف کیا، انہوں نے کہا کہ قرآنی علوم سیکھنا اور سکھانا بہترین عمل ہے قرآن پاک کی حفاظت کا بہترین طریقہ اسے حفظ کرنا ہے، اس دینی تقاضے کو پورا کرنے کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد رکھی الحمد للہ یہ ادارہ سینکڑوں حفاظ تیار کر رہا ہے، صدر تحریک منہاج القرآن جھنگ و شعبہ تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ جھنگ سٹی کے ناظم حافظ محمد شکیل قادری نے کہا کہ اس ادارہ میں طلباء کو صرف قرآن پاک حفظ نہیں کروایا جاتا بلکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن مجید کو پڑھنے سمجھنے اور ارشادات ربانی پر عمل پیرا ہونے کی تربیت بھی دی جاتی ہے، آخر میں پروفیسر رانا محمد ادریس، محمد صبغت اللہ قادری ودیگر مہمانان خصوصی نے خوش نصیب حفاظ بچوں میں اسناد تقسیم کیں، خوش نصیب حفاظ بچوں میں حافظ حسان اقبال، حافظ محمد ابدال، حافظ محمد عمیر عمر، حافظ حسین محمود، حافظ محمد روشان، حافظ محمد زبیر الحق، حافظ علی حیدر، حافظ محمد حذیفہ،حافط محمد ریحان سرور، حافظ محمد عزیز الحسن، حافظ واسع علی حسن، حافظ محمد احمد بشیر اور حافظ احمد علی مظہر شامل ہیں پروقار تقریب میں حفظ کرنے والے بچوں کے والدین نے بھرپور شرکت کی، تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء نے شیخ الاسلام کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کے لئے دعائیں کیں، پروگرام کے انعقاد میں طارق محمود انصاری اور حاجی عمردراز انجم و دیگر کارکنان نے بھرپور محبت کا اظہار کیا تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کی کھانے سے تواضع بھی کی گئی ۔