اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی سے اوکاڑہ۔ محکمہ سول ڈیفنس کے افسران کی کریانہ شاپس پر چینی کے سٹاک کی چیکنگ،
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی سے
اوکاڑہ۔ محکمہ سول ڈیفنس کے افسران کی کریانہ شاپس پر چینی کے سٹاک کی چیکنگ، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے مختلف مقامات پر کریانہ شاپس کی انسپیکشنز کی اور فیصل آباد روڈ پر واقع کریانہ شاپ کے گودام میں چینی کی بوریوں کی تعداد سے کم سٹاک ڈکلیر کرنے پر کریانہ شاپ کے مالک کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، اسی طرح نواحی علاقہ 49/2 ایل میں چیکنگ کے دوران چینی کی 90 سے زائد بوریاں کے ڈکلیئریشن ریکارڈ کی عدم فراہمی پر کریانہ شاپ کے مالک کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے کہا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے اور چینی کا سٹاک ڈکلیر نہ کرنے والے دکانداروں کو جرمانوں کے ساتھ ساتھ سخت کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ سٹاک ڈکلیئر نہ کرنا بھی ذخیرہ اندوزی کے زمرے میں آتا ہے، کریانے کے دکانداروں اور کریانہ مارٹس مالکان کو چاہیے کہ وہ اس سلسلہ میں خصوصی احتیاط برتیں اور چینی کے سٹاک کی ڈیکلریشن کے عمل کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔