جرمن پارلیمانی انتخابات: فریڈرش میرس کو برتری حاصل
جرمن پارلیمانی انتخابات: فریڈرش میرس کو برتری حاصل
جرمنی کے پارلیمانی انتخابات میں ملکی اپوزیشن لیڈر فریڈرش میرس نے فتح کا دعویٰ کر دیا ہے۔ میرس نے دارالحکومت برلن میں اپنے حامیوں کے سامنے تقریر کرتے ہوئے اپنے ابتدائی ردعمل میں کہا، ”آج رات ہم جشن منائیں گے اور کل سے ہم کام کرنا شروع کر دیں گے۔ باہر کی دنیا ہمارا انتظار نہیں کر رہی۔‘‘
انتہائی دائیں بازو کی مہاجرین مخالف جماعت اے ایف ڈی ملک کی دوسری طاقتور ترین جماعت بن کر اُبھری ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی کسی جماعت کو اتنے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
جرمن چانسلر اولاف شولس نے اتوار کی شام کہا کہ وہ اس وقت تک عہدے پر رہیں گے، جب تک کہ اگلی مخلوط حکومت نہیں بن جاتی۔ ابتدائی انتخابی نتائج کے بعد ان کے سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹس (ایس پی ڈی) کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔🔥