*اسلام آباد: 7 ہزار پتنگیں، 6 ہزار سے زائد ڈور برآمد، پتنگ فروش گرفتار*
*اسلام آباد: 7 ہزار پتنگیں، 6 ہزار سے زائد ڈور برآمد، پتنگ فروش گرفتار*
اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کر کے پتنگ فروش کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے 7 ہزار سے زائد پتنگیں اور 6 ہزار سے زائد ڈور اور کیمیکل برآمد ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ پتنگ فروشی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔