October 5, 2026

جیکب آباد: ( اے جی بلوچ) سید مقاومت شہید علامہ سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ کے موقع پر 23 فروری کو ڈی سی چوک جیکب آباد

20250223_144017

جیکب آباد: ( اے جی بلوچ)
سید مقاومت شہید علامہ سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ کے موقع پر 23 فروری کو ڈی سی چوک جیکب آباد میں، شہداء سے تجدید عہد کے عنوان سے علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں شہداء کی یاد میں شمع روشن کر کے شہداء کی تصاویر پر پھول نچھاور کئے گئے۔
تقریب سے پ ٹ الف سندھ کے سابقہ صدر استاد انتظار حسین چھلگری شہری اتحاد جیکب آباد کے رہنما اور مہران سوشل فورم کے چیئرمین ایڈوکیٹ عبدالحئی سومرو جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ابوبکر سومرو پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر منجھو انجمن سپاہ علی اکبر جیکب اباد کے چیئرمین سید احسان علی شاہ بخاری مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے صوبائی نائب صدر سید غلام شبیر نقوی ائی ایس او کہ صدر اظہار الحسن ٹومکی اتحاد کے جنرل سیکرٹری استاد عبدالفتاح ڈومکی احمد علی ٹالانی میرالی اتحاد کے صدر علی بخش میرالی نثار احمد ابڑو اور ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے ضلعی صدر نور الدین گولاٹو و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر پیام ولایت اسکاؤٹس کے رہنما سید گلزار علی شاہ امداد حسین جعفری و دیگر شہدائے راہ حق کو اسکاؤٹس سلامی پیش کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سید مقاومت کی شہادت پر پورا عالم اسلام سوگوار ہے۔ پاکستان کے شیعہ سنی عوام متحد ہو کر قبلہ اول کی آزادی کی تحریک میں حماس اور حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اج سید مقاومت کی تدفین کے موقع پر دنیا بھر کے شیعہ اور سنی مسلمان امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اپنے غم اور غصے کا اظہار کر کے شہدائے مقاومت کو سلام عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمت اللہ علیہ اور حکیم الامت مصور پاکستان حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے اس وقت اسرائیل غاصب کی مخالفت کی جب برطانیہ اور عالمی سامراجی قوتیں غاصب ریاست کے ناجائز وجود کا اعلان کر رہی تھیں۔
لہذا پاکستان کے غیرت مند عوام اور سیاسی مذہبی و قوم پرست جماعتوں نے ہمیشہ تحریک آزادی فلسطین کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔ ہم کسی بھی غدار کو یہ اجازت ہرگز نہیں دیں گے کہ وہ غاصب اسرائیل کو تسلیم کرے اور قبلہ اول اور فلسطین کے ساتھ خیانت کرے۔