*روزے قران مجید کی روشنی میں* پیر 24 فروری 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*روزے قران مجید کی روشنی میں*
پیر 24 فروری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
مسئلہ نمبر 10
*روزہ اسلام کے پانچ فرائض میں سے ایک فرض ہے۔*
مسئلہ نمبر 11
*روزے پہلی امتوں پر بھی فرض تھے*
مسئلہ نمبر 12
*روزے کا مقصد گناہوں سے بچنے اور نیکی پر چلنے کی تربیت دینا ہے۔(سورۃ البقرہ آیت 183)*
مسئلہ نمبر 13
*رمضان کا مہینہ پانے والے ہر مسلمان پر پورے مہینے کے روزے رکھنے فرض ہیں۔*
مسئلہ نمبر 14
*مسافر اور مریض کو روزہ نہ رکھنے کی رخصت ہے لیکن رمضان کے بعد ان دنوں کی قضا ادا کرنی ضروری ہے* (سورہ بقرہ آیت 185)۔
مسئلہ نمبر 15
*رمضان المبارک میں رات کے وقت بیوی سے ہمبستری کرنا جائز ہے۔*
مسئلہ نمبر 16
*افطار سے لے کر صبح صادق کے طلوع ہونے تک کا وقت روزے کی پابندی سے مستثنی ہے۔*
مسئلہ نمبر 17
*دوران اعتکاف رات کے وقت بھی بیوی سے ہمبستری کرنا منع ہے۔*
( سورۃ البقرہ ایت 187)۔
*چاند دیکھنے کے مسائل*
مسئلہ نمبر 18
*رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر روزے شروع کرنے چاہئیں۔*
مسئلہ نمبر 19
*شعبان کے آخر میں اگر مطلع ابر آلود ہو تو شعبان کے 30 دن( روزے) پورے کرنے چاہئیں۔*
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے چاند دیکھا اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بتایا میں نے بھی چاند دیکھا ہے چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی روزہ رکھا اور لوگوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔
*الدعاء*
یا اللہ تعالی ماہ صیام کے سبھی روزے رکھنے کی ہمت دینا۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333