October 6, 2026

*اگر اپ کی نظر میں کوئی واٹس ایپ پہ فراڈ کام کرتا ہے اپ بھی واٹس ایپ کو رپورٹ کر کے بند کروا سکتے ہیں اس کا نمبر*

IMG-20250223-WA0177

*اگر اپ کی نظر میں کوئی واٹس ایپ پہ فراڈ کام کرتا ہے اپ بھی واٹس ایپ کو رپورٹ کر کے بند کروا سکتے ہیں اس کا نمبر*

نئی دہلی پیغام رسانی کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ نے بھارت میں1 ماہ کے دوران 8.4 ملین (84 لاکھ ) سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیئے۔
نجی ٹی وی “جیونیوز” نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ یہ کارروائی واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی طرف سے جعلی سرگرمیوں کے پیش نظر پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر بڑھتے ہوئے خدشات کے جواب میں سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2024 میں واٹس ایپ کو 10707 صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 93 فیصد شکایات پر پلیٹ فارم کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی۔
میٹا نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت بھارت میں تقریباً 8.45 ملین واٹس ایپ اکاونٹس بند کردیئے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ اکاؤنٹس یکم اگست سے 31 اگست کے درمیان بند کیے گئے۔
دوسری جانب واٹس ایپ نے بتایا کہ پابندی صارفین کی جانب سے فراڈ اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات ملنے پر عمل میں لائی گئی جبکہ پابندی کا مقصد پلیٹ فارم کی سالمیت کے تحفظ کو مستحکم بنانا ہے۔
اس پابندی کے تحت مجموعی طور پر بلاک کیے گئے اکاؤنٹس میں سے 1.66 ملین صارفین کو سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے فوری طور پر بلاک کردیا گیا تھاجبکہ باقی اکاؤنٹس کو تحقیقات کے بعد مشکوک قرار دینے پر بلاک کیا گیا۔