November 24, 2026

میرپور ساکرو دعا نيوز عبدالعزيز شيخ غلام اللّٰہ کے قریب پیر جو گوٹھ میں 52 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں منعقد کی گئیں .

IMG-20250223-WA0146

میرپور ساکرو دعا نيوز عبدالعزيز شيخ

غلام اللّٰہ کے قریب پیر جو گوٹھ میں 52 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں منعقد کی گئیں .
داتار سیوا سماج گولڈن گروپ اور داتار ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ہیومن سپورٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے شہنشاہ اولیاء سخی جمیل شاہ داتار گرناری کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر گھوڑا باری کے قریب پیر جو گوٹھ سخی جمیل شاہ داتار گرناری کی چلی گاہ میں 52 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں منعقد کی گئیں.
تقریب میں شادی کرنے والے جوڑوں کو جہیز وغیرہ بھی دیا گیا جبکہ دولہوں اور دلہنوں کے رشتہ دار بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے
تقریب کے انتظامات ہیومن سپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سماجی کاموں میں سرگرم مجاہد واریو، محمد مناف میمن داتاری، گدی نشین دیدار شیخ اور دیگر افراد نے سنبھالے جبکہ تقریب کا اختتام مولوی محمد یامین جماری کی دعا سے کیا گیا.
اس موقع پر مناف داتاری، سنیل سنگانیا، انیل سنگانیا، گدی نشین سکندر علی شیخ، دیدار علی شیخ، شاہ خالد شاہ داتاری، محمد حسن خلیفہ، عمران خلیفہ، علی نواز خلیفہ، حافظ اقبال میمن اور دیگر افراد بھی موجود تھے.جہاں پر
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 52 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئی ہیں، جو ایک بہت بڑا فلاحی قدم ہے. انہوں نے کہا کہ یہ شادیاں ان بیٹیوں کی کرائی گئی ہیں جن کے والدین مالی طور پر مستحکم نہیں تھے. مقررین نے کہا کہ یہ خدمت بغیر کسی تفریق کے جاری رہے گی، جبکہ اس سے قبل بھی سیکڑوں دولہوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جا چکی ہیں اور مسلمانوں کے بچوں کا ختنہ بھی کرایا گیا ہے.
تقریب کے آخر میں مہمانوں کو سندھ کی سوغات اجرک بھی پیش کی گئی.