November 24, 2026

🛑 *22 فروری 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

20250223_144017

🛑 *22 فروری 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🔴 (1) ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی، بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں: وزیراعظم

🔴 (2) وزیراعظم کا راجن پور میں یونیورسٹی، ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان

🔴 (3) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال، پہلا کارگو 50 ٹن چاول لے کر بنگلادیش روانہ

🔴 (4) چیف جسٹس سے ملاقات کا مقصد انہیں ملکی حالات سے آگاہ کرنا تھا: عمر ایوب

🔴 (5) چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا: بیرسٹرگوہر

🔴 (6) آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی

🔴 (7) آسٹریلیا-انگلینڈ میچ میں بھارت کا ترانہ چل گیا، پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی

🔴 (8) پاک-بھارت مقابلہ: ٹیم پوری طرح تیار، امید ہے میچ جیتیں گے، محسن نقوی

🔴 (9) بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس، بابر شریک نہ ہوئے

🔴 (10) پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل

🔴 (11) پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کا انعقاد 24 سے 28 فروری کھلے سمندر میں ہوگا

🔴 (12) اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے روک سکتے ہو تو روک لو، پی پی رہنما حسن مرتضیٰ کا ن لیگ کو چلینج

🔴 (13) چترال کے گول نیشنل پارک میں امریکی شکاری نے مارخور کا کامیاب شکار کرلیا

🔴 (14) سندھ حکومت نے کراچی میں چارجڈ پارکنگ کیخلاف کارروائی شروع کردی

🔴 (15) صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

🔴 (16) کوئی احتجاج نظر نہیں آرہا گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، فیصل واوڈا

🔴 (17) لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات: آصف نسوانہ صدر، عبدالرحمان رانجھا نائب صدر منتخب

🔴 (18) پی ٹی آئی وکلا کے حمایت یافتہ امیدوار واجد گیلانی اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

🔴 (19) اعظم نذیر تارڑ گروپ کے حمایت یافتہ منظور ججہ ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری منتخب

🔴 (20) سندھ میں رواں ماہ شیڈول میٹرک کے امتحانات ماہ رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

🔴 (21) سرگودھا: شادی سے انکار کیوں کیا؟ ملزم نے برات میں آیا دلہن کا 6 سالہ بھانجہ اغوا کرلیا

🔴 (22) سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی

🔴 (23) کراچی: فرانزک لیب رپورٹس میں مصطفیٰ عامر کی لاش کی تصدیق ہوگئی

🔴 (24) مصطفیٰ عامر قتل کیس: معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوان زیر حراست، منشیات برآمد

🔴 (25) مصطفیٰ قتل کیس: ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع، ملزم عدالت میں کھڑے کھڑے گرپڑا

🔴 (26) ’نیوایئر نائٹ پر جھگڑا‘، مصطفیٰ کیس کے ملزم شیراز نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیے

🔴 (27) ارمغان کے گھر کے قالین پر لگا خون مدعی مقدمہ سے میچ کرگیا، منی لانڈرنگ کی بھی تفتیش

🔴 (28) آئی ایم ایف کہتا ہے ہم مزید پیسے دینے کے لیے تیار ہیں مگر ٹیکس ریفارمز کی جائیں، وزیر خزانہ

🔴 (29) پاکستانیوں نے یو اے ای میں ایک سال میں 8 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں بنا لیں

🔴 (30) پنجاب: شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘ متعارف کروانے کا فیصلہ

🔴 (31) کراچی ایئرپورٹ چینی انجینئرز خودکش حملہ کیس، پولیس کو فائل اور چالان پیش کرنے کی آخری مہلت

🔴 (32) راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن؛ اہم کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار

🔴 (33) چھانگا مانگا: نوکری کا جھانسہ دے کر ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

🔴 (34) سب سے زيادہ جھوٹ بولنے والے پی ٹی آئی والے ہيں، عوام صوبائی حکومت سے نالاں ہوچکی: پرویز خٹک

🔴 (35) افریقہ-1 سب میرین انٹرنیٹ کیبل پی ٹی سی ایل سے منسلک کردی گئی

🔴 (36) راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، کانسٹیبل سمیت 2 افراد زخمی

🔴 (37) پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈی ریگولیشن کی صورت میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی

🔴 (38) اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بھی ججز سینیارٹی لسٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

🔴 (39) حکومت کا آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور

🔴 (40) پشاور میں خاتون کی بہادری؛ دوڑ کر بھاگتے چور کو پکڑ لیا؛ ویڈیو سامنے آگئی

🔴 (41) سینیٹر فیصل واوڈا کی یقین دہانی پر کسٹمز ایجنٹس نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

🔴 (42) فتنہ فساد والوں کی سیاست الگ ہماری سیاست کار کردگی ہے، مریم اورنگزیب

🔴 (43) نوشہرہ: نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے جان بحق

🔴 (44) کویت میں نمائش، پاکستانی اسٹال پر رکھا گیا روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا

🔴 (45) چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات

🔴 (46) فیصل آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کے اہلکار آصف عمران شہید

🔴 (47) وزیراعظم 24 فروری کو دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہوں گے

🔴 (48) کراچی: سرجانی ٹاؤن میں بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا

🔴 (49) بانی پی ٹی آئی کو زیادہ عرصہ جیل میں رکھنا ممکن نہیں، ریحام خان کا رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ

🔴 (50) اپوزیشن اتحاد میں توسیع، پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد صدر، وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع

🔴 (51) جامعہ کراچی کا بڑا فیصلہ: برسوں بعد سرکاری کالجوں میں ڈگری پروگرام دوبارہ شروع

🔴 (52) پاکستان نے 22 ماہی گیروں کو رہائی کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔