عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ کنری: مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان کی شوریٰ کابینہ کا سالانہ اجلاس مرکزی چیئرمین محمد آصف بھٹی کی صدارت میں
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ کنری: مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان کی شوریٰ کابینہ کا سالانہ اجلاس مرکزی چیئرمین محمد آصف بھٹی کی صدارت میں میرپورخاص میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کابینہ کے جنرل سیکرٹری عرفان بھٹی، فنانس سیکرٹری عمران ضیاءالرحمن بھٹی، اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد رمضان چوہان نے شرکت کی، جبکہ کنری و کراچی کے ریجن ہیڈز زبیر جبار اور شہزاد پریمی سمیت جماعت کی اعلیٰ قیادت بھی شریک ہوئی۔
اجلاس میں کنری اور کراچی ریجن کے تمام شوریٰ ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ کراچی ریجن سے لیاقت ندیم، راشد کامران، ندیم غفور، جاوید فرید، نعیم نظام الدین، ساجد مٹھو، اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان و ممبران موجود تھے۔ شعبہ صحت کراچی ریجن کے شہزاد قادر، آصف رزاق، عبداللہ یوسف، شاہد حبیب، شعبہ ویلفیئر کے راشد چوہان، عرفان اسحاق، اور شعبہ کھیل کے شرافت حسین شانی و دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔
کنری ریجن سے بھی شوریٰ ممبران کی بڑی تعداد اجلاس میں شریک ہوئی، جن میں اکرام اقبال، الطاف بشیر، شعبہ صحت کے شوکت کاٹھیوال، جاوید صدیق، شعبہ کھیل کے شاہد علی یوسف، ماسٹر عابد انور، نعمان ممتاز، شعبہ ویلفیئر کے ارشد صدیق، راشد اکبر، شاہد اصغر، اور میڈیا سیل انچارج محمد امجد بامن سمیت دیگر شامل تھے۔
اجلاس میں مرکزی اور ریجنل قیادت نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور جاری و آئندہ کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ مرکزی چیئرمین محمد آصف بھٹی نے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان ضلع عمرکوٹ کی واحد رجسٹرڈ فلاحی تنظیم ہے جو بلا تفریق رنگ و مذہب انسانیت کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔
انہوں نے جماعت کے تحت چلنے والے “نئی امید نئی زندگی” منشیات سے بحالی مرکز کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بے شمار مستحق مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ مزید برآں، “منشیات فری پاکستان” کے خواب کی تعبیر کے لیے جماعت اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
اجلاس میں دیگر فلاحی منصوبوں جیسے آسان نکاح پروجیکٹ، مستحق خاندانوں میں راشن کی فراہمی، یتیم بچوں کے لیے ماہانہ وظیفے، اور بھٹی چمپئین ٹرافی جیسے اقدامات کی بھرپور پذیرائی کی گئی۔ چیئرمین نے کہا کہ نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی صحت کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت اہم ہیں، اور بھٹی چمپئین ٹرافی اپنی معیار کا ایک شاندار پروگرام ہے۔
اجلاس میں آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے بھی اہم تجاویز پیش کی گئیں، جن میں فری ایمبولینس سروس، یتیم بچوں کے لیے اسکول اور مفت ٹیوشن جیسے بڑے فلاحی منصوبے شامل ہیں۔ مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان اپنی خدمتِ خلق کے مشن کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔