November 16, 2026

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)  میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ہزاروں لوگوں کا مفت معائنہ، ادویات بھی فراہم کی گئیں

IMG-20250223-WA0056

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)  میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ہزاروں لوگوں کا مفت معائنہ، ادویات بھی فراہم کی گئیں
شیئر فار کئیر ٹرسٹ نےنظام الدین فاؤنڈیشن کے تعاون سے عمرکوٹ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں لندن ,دبئی اور کراچی کے ماہر ڈاکٹرز نے دو ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا، مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں
میڈیکل کیمپ میں چالیس سے زائد مختلف امراض کےماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کیا، لندن سے ڈاکٹر سید عمار حسین، دبئی سے ڈاکٹر سید ارشد حسین، ڈاکٹر منظور میمن, ڈاکٹر ایس ایم راٹھور اور گائنوکلاجسٹ ڈاکٹر نوشین قادری سمیت دیگر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا
اس موقع پر مریضوں نے ماہر ڈاکٹرز کے علاج معالجے کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے یہ امید لگائی کہ آنے والے دنوں میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائےگا ۔ دبئی سے آئے ڈاکٹر ارشد حسین نے کہا کہ ہمیں انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہےکہ ہم ان پسماندہ علاقوں میں اس خیر کے کام میں شامل ہیں لیکن ساتھ ہی افسوس بھی ہوا کہ اس جدید دور میں بھی یہاں کے عوام صحت کے بنیادی حق سے مرحوم ہیں