پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی شہد بنانے والا یونٹ دھر لیا،100 کلو مصنوعی شہد ضبط کر لیا گیا،فوڈ بزنس آپریٹر کیخلاف تھانہ ہارون آباد میں مقدمہ درج،کارروائی غلہ منڈی ہارون آباد میں کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے غلہ منڈی ہارون آباد میں جعلی شہد بنانے والے یونٹ پر کارروائی کی۔ٹیسٹ کے دوران شہد میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔جعل سازی کرنے پر مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیر معیاری شہد ضبط کرلیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعل سازی اور دھوکہ کے خاتمے کا مشن جاری ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے کاروبار کےلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔