پاکستان پیپلز پارٹی ہارون آباد کی مقامی قیادت کی نشاندھی پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو 1122 آفس کے قریب موجود گندے پانی کا کنواں فی الفور ختم کروا دیا،عوامی سماجی حلقوں کی طرف اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا گیا۔
ہارون آباد

وی او
ریسکیو 1122 آفس کے قریب موجود گندے پانی کا کنواں شہریوں اور راہِ گیروں کے لیے سردرد بن گیا تھا مقامی انتظامیہ مسلسل لاپرواہی برت رہی تھی پاکستان پیپلز پارٹی ہارون آباد کے مقامی صدر حاجی شہاب الدین غوری، سنئیر نائب صدر حاجی محمد یٰسین عباسی، جنرل سیکرٹری شیخ گلزار احمد نے اسسٹنٹ کمشنر حفیظ احمد باجوہ کو نشاندھی کرواتے ہوئے اسے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر حفیظ احمد باجوہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے گندے پانی کا کنواں ختم کروا دیا اسسٹنٹ کمشنر ہارون کا کہنا تھا کہ ہارون آباد کے شہریوں کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہم ہمہ وقت حاضر ہیں عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے اس اقدام پر اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا گیا۔