November 16, 2026

رمضان المبارک کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

20250220_024329

رمضان المبارک کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس
بہاولنگر ،()ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت رمضان المبارک کے انتظامات کے حوالے سے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد ،اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ خوراک، صحت، مارکیٹ کمیٹی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں پر سختی سے نظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی رمضان بازاروں میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں بھی اشیاء کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے متحرک رہیں گی۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے مکمل حکمت عملی اپنائی جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ اجلاس رمضان المبارک کے دوران عوامی ریلیف کے اقدامات کو یقینی بنانے اور موثر حکمت عملی بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا۔