November 16, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم

IMG-20250223-WA0045

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اور ای پی آئی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی، ڈاکٹر کاشف ندیم نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے تمام محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات، صفائی کی صورتحال، مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات اور عوامی آگاہی مہم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے مو¿ثر حکمت عملی اپنائی جائے اور فیلڈ میں جاری سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے عوامی مقامات، تعلیمی اداروں اور گھروں میں ڈینگی سرویلنس کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔اجلاس میں ای پی آئی (Expanded Program on Immunization) کے تحت ویکسینیشن مہم کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور ہدف کے حصول کے لیے مزید کوششیں تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں گے تاکہ ڈینگی اور دیگر بیماریوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔