November 16, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی لاہور: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے توہینِ عدالت پر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی۔

20250220_024329

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
لاہور: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے توہینِ عدالت پر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی۔

عدالتی حکم کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں۔

وکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اصرار کیا تھا تاہم عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کر لی۔

وکیل فاضل صدیقی اور جسٹس مرزا وقاص رؤف کے درمیان تلخی ہوئی جس پر عدالت نے فاضل صدیقی کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

وکلاء نے فاضل صدیقی کو سزا سنانے اور گرفتار کرنے پر احتجاج کیا تاہم پولیس نے فاضل صدیقی کو کنٹرول روم منتقل کر دیا ہے۔