November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی رینالہ خورد۔ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کی سنوائی کا عمل جاری،

IMG-20250222-WA0212

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

رینالہ خورد۔ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کی سنوائی کا عمل جاری، اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے سائلین کی سنوائی کی اور ان کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کے لیے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایت جاری کیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی شکایات کے ازالہ کے سلسلہ میں متحرک انداز میں کام کر رہی ہے، عوام الناس دفتری اوقات کار میں اپنے مسائل کے حل کے لیے براہ راست ان سے مل سکتے ہیں، حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق تمام محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بھی ذمہ داری سے لوگوں کے مسائل سنیں اور انکا حل ممکن بنائیں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔