November 16, 2026

شاہرہ قراقرم کے بعد پاکستان کا تیسرا متبادل سی پیک روٹ گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سے جوڑتے ہوئے چین کی

IMG-20250222-WA0185

شاہرہ قراقرم کے بعد
پاکستان کا تیسرا متبادل سی پیک روٹ گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سے جوڑتے ہوئے چین کی سرحد تک کا فاصلہ 350 کلومیٹر کم کرے گا۔ یہ منصوبہ شگر، سکردو، اور استور کو مظفرآباد سے ملانے کے ساتھ یارقند چین تک رسائی فراہم کرے گا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) اس عظیم منصوبے کے تحت شونٹر-رتو سرنگ اور مختلف سڑکوں کی تعمیر پر کام کر رہی ہے، جس سے نیلم ویلی اور استور ویلی کو جوڑتے ہوئے سفری وقت اور فاصلے میں نمایاں کمی آئے گی۔ یہ روٹ نہ صرف تجارت کو فروغ دے گا بلکہ شمالی علاقہ جات کی سیاحت اور معیشت کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہو گا۔”