November 16, 2026

رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ٹویوٹا صرف اور کورولا کار میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

20250220_024329

رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
ٹویوٹا صرف اور کورولا کار میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام
5 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان گرفتار، مقدمات درج
440 کلو گٹکا مٹیریل، 260 پیکٹ گٹکا ماوا، ٹویوٹا صرف اور کورولا کار برآمد
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ سب انسپیکٹر مظفر خالدی بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر جھمپیر تا ٹھٹہ لنک روڈ ماذا جوس فیکٹری کے قریب کامیاب کارروائیاں کرکے ٹویوٹا صرف نمبر ZH-836 اور کورولا کار نمبر AVC-529 میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 5 ملزمان عاشق علی ولد عبد الستار کاکڑ، ثناء اللہ ولد عبد الستار کاکڑ، خدا بخش ولد اسماعیل خاصخیلی، یونس ولد نسیم اچکزئی پٹھان اور ثناء اللہ ولد صفدر اچکزئی پٹھان کو گرفتار کرلیا
دوران کارروائی پولیس نے ٹویوٹا صرف اور کورولا کار سے 440 کلو گٹکا مٹیریل اور 240 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں