November 16, 2026

ڈاہراں والا روڈ، تحصیل چشتیاں اورتحصیل ہارون آباد پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

20250220_024329

ڈاہراں والا روڈ، تحصیل چشتیاں اورتحصیل ہارون آباد پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

بہاولنگر() ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی ڈاہراں والا روڈ،۔ تحصیل چشتیاں اور تحصیل ہارون آباد رات گئے تک تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔ اس مہم میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمیشنر متعلقہ محکموں کے افسران، میونسپل کمیٹی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شریک ہوئے۔
سڑکوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات، دکانوں کے آگے بڑھائے گئے تھڑے اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے غیر قانونی اسٹینڈز اور غیر مجاز پارکنگ کو بھی ختم کر دیا گیا۔
بھاری مشینری کے ذریعے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اس موقع پر کہا کہ تجاوزات کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اور قانون شکنی کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی
کمشنر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور سڑکوں کی کشادگی کو یقینی بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پر نگرانی جاری رہے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ تجاوزات کے خاتمے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف ستھرا اور بہتر بنایا جا سکے۔
مقامی شہریوں نے اس کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔