سرزمین امریکہ پر جنم لینے والے بچوں کے حق شہریت میں ترمیم کے خلاف حکم امتناعی برقرار امریکی آئین کی 14 ویں ترمیم کے تحت امریکہ میں جنم لینے والے بچے اپنے والدین کی شہریت یا
سرزمین امریکہ پر جنم لینے والے بچوں کے حق شہریت میں ترمیم کے خلاف حکم امتناعی برقرار
امریکی آئین کی 14 ویں ترمیم کے تحت امریکہ میں جنم لینے والے بچے اپنے والدین کی شہریت یا ویزے سے قطع نظر امریکی شہریت کے اہل ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ایک صدراتی حکم کے ذریعے یہ حق ان بچوں تک محدود کردیا جنکے ماں یا باپ امریکی شہری یا ایمگرینٹ (گرین کارڈ) ہوں۔
اس حکم کے خلاف وفاقی عدالتوں میں مقدمات دائر کردئے گئے۔ سیاٹل (Seattle) وفاقی عالت کے جج نے اسکے خلاف حکم امتناعی جاری کرکے صدر ٹرمپ کےحکم پر عمدرآمد روکدیا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے حکم امتناعی ختم کرنے کیلئے سرکٹ اپیلیٹ کورٹ کا دروازہ کھٹکٹادیا اورآج 9thسرکٹ کورٹ کے تین رکنی بنچ نے حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے تفصیلی بحث جون تک موخر کردی۔
خیال ہے کہ ہے اٹارنی جنرل محترمہ پیم بونڈی (Pam Bondi)اسکے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرینگی۔
نو رکنی امریکی سپریم کورٹ کے چھ جج صدر ٹرمپ کے نظریاتی اتحادی ہیں